Dewanon Ki Dunya Main Hamsa Nahi Koi
دیوانوں کی دنیا میں ہم سا نہیں کوئی
دیوانوں کی دنیا میں ہم سا نہیں کوئی
جیتے ہیں تیرے نام سے مرتا نہیں کوئی
پھولوں کو سجا لیتے ہیں پہلو میں سبھی لوگ
کانٹوں سے نبھانے یہاں آتا نہیں کوئی
عنبر سے سبھی توڑ کے لے آتے ہیں جگنو
یوں داغِ جگر کھول کے لاتا نہیں کوئی
روتے ہیں ، بلکتے ہیں ، بربادئِ دل پر
ہنستے ہوئے اس حال میں جاتا نہیں کوئی
آنکھوں میں شکائیت بھی اُٹھا لاتے ہیں کچھ لوگ
بسمل کو محبت یاں سکھاتا نہیں کوئی
ٹھوکر سے اُڑا دیتے ہیں اِس خاکِ زمیں کو
جھک کر اِسے ماتھے سے لگاتا نہیں کوئی
مسافت ہے فقط ایک ہی نقطے کی تو حیدر !
مجرم کو تو محرم یاں بناتا نہیں کوئی
Shared By
Admin
P3INCE H@MM@D
جیتے ہیں تیرے نام سے مرتا نہیں کوئی
پھولوں کو سجا لیتے ہیں پہلو میں سبھی لوگ
کانٹوں سے نبھانے یہاں آتا نہیں کوئی
عنبر سے سبھی توڑ کے لے آتے ہیں جگنو
یوں داغِ جگر کھول کے لاتا نہیں کوئی
روتے ہیں ، بلکتے ہیں ، بربادئِ دل پر
ہنستے ہوئے اس حال میں جاتا نہیں کوئی
آنکھوں میں شکائیت بھی اُٹھا لاتے ہیں کچھ لوگ
بسمل کو محبت یاں سکھاتا نہیں کوئی
ٹھوکر سے اُڑا دیتے ہیں اِس خاکِ زمیں کو
جھک کر اِسے ماتھے سے لگاتا نہیں کوئی
مسافت ہے فقط ایک ہی نقطے کی تو حیدر !
مجرم کو تو محرم یاں بناتا نہیں کوئی
0 comments: